آج صبح سویرے خبر سن کر دیکھ کر دل گرفتہ ہوا ایک چھوٹے سے حادثہ جس میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ لیکن ڈمپرز کو نشانہ بنایا گیا شہر کا کوڑا کرکٹ اٹھانے والے سات ڈمپرز جلادئیے گئے
یہ سازش ہے۔ اسکی روک تھام کے لئے پلاننگ ہونی چاہئے
پنجاب میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں صرف رمضان المبارک میں 422 ہلاکتیں اور 16 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔
عوام نے صبر کیا
حکومت نے اسے اللہ کی مرضی سمجھا
گزشتہ روز فیصل آباد میں بس نے رکشہ پر سوار 16 میں سے 11 کی ہلاکت پر احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا
کوئی احتجاج نہ کرکے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا
کراچی والے تو زیادہ تعلیم یافتہ باشعور ہیں۔ چند شر پسندوں کی حرکت کا تدارک ہونا چاہئے
حکومت سندھ کے تمام اداروں کو ملکر ہفتہ روڈ سیفٹی منانا چاہئے سیاست دان۔گورنر ۔وزیر اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہان ٹریفک پولیس اپنا بہترین قومی کردار ادا کریں
موٹرسائیکل سوار دوران ڈرائیونگ احتیاط ذمہ داری کا رویہ اپنائیں بڑی گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں
2025-04-11