City traffic police multan
چالان،جرمانے ۔ایجوکیشن۔انفورسمنٹ ۔تجاوزات کے خاتمے
سیمینارز ۔میں مسلسل ہر جگہ مصروف اور واضح نظر آتی ہے۔
تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں ٹریفک منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران کو مدعو کیا گیا انسپکٹر محمد سہیل ۔ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اللہ دتہ کاشف بوسن کے متحرک صاحبزادے وارڈن محمد سبطین ۔پولیس ریڈیو کی انچارج محترمہ حمیرا ناصر نان ائیرکنڈیشنڈ آڈیٹوریم میں خود بھی پسینے سے شرابور تھے۔ حاضرین کا گلہ تو بنتا ہی نہیں تھا
لیکن چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان کی گفتگو ہر بار بہت شاندار پرمغز وسیع مطالعہ کا عکس ہوتی ہے بہت زبردست موٹیویشنل سپیکر ہیں خوش گفتار خوش مزاج سب سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس انکے دور میں جاری ہوئے سب سے زیادہ روڈ سیفٹی کا پیغام بھی انکے دور میں جاری ہوا ہر بار انکی تقریر کے نوٹس لازمی محفوظ کرتا ہوں شرکاء میں بڑی تعداد یونیورسٹی سطح کے طلبا و طالبات کی تھی افسوس ہوا
کسی ایک کو نوٹس لیتے یا رپورٹنگ کرتے نہیں دیکھا
سٹی ٹریفک پولیس بھی اپنی کسی تقریب کی ویڈیو نہیں بناتی۔ سب کچھ ہوا میں اڑ جاتا ہے ایسی قیمتی تقریبات محفوظ ہونی چاہئیں طویل عرصہ بعد بھی مس منیجمنٹ واضع نظر آتی ہے